Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پنجاب میں صنعتی و زرعی پارک کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار

زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے‘ شہبازشریف کی گفتگو شہباز شریف پاک چین دوستی کے معمار ہیں، ایگرو بیسڈ انڈسٹریل پارک بنانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں‘چینی سرمایہ کار ش

بدھ 29 جولائی 2015 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے پنجاب میں صنعتی و زرعی پارک بنانے کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اوراس ضمن میں ہر ممکن سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتی و زرعی پارک بنانے کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کیساتھ قریبی رابطہ رکھے گی اور سرمایہ کاری کے پلان کو حتمی شکل دے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین اور سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پاک چین دوستی کے معمار ہیں۔

پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کی بہترین فضا موجود ہے اور ہم پنجاب میں ایگرو بیسڈ انڈسٹریل پارک بنانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ لاہو رمیں تعینات چینی قونصل جنرل یو بورن ، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :