افغان مصالحتی عمل کا دوسرا دور کل سے شروع ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 20:45

افغان مصالحتی عمل کا دوسرا دور کل سے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) افغان مصالحتی عمل کا دوسرا دور کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور افغان حکومت کےمابین افغان مصالحتی عمل کا دوسرا دور کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارت، اسرائیل سمیت کچھ ممالک کی جانب سے پاکستان کا کردار محدود کرنے کے حوالے سے بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ افغان طالبان کےسربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں کے سامنے آنے کے بعد افغان طالبان اور افغان حکومت کےمابین افغان مصالحتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔