Live Updates

عمران خان آئندہ 2 سے 3 روز میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے: ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 20:32

عمران خان آئندہ 2 سے 3 روز میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے: ترجمان تحریک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ 2 سے 3 روز میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آئندہ 2 سے 3 روز میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عمران خان کی تقریر کی تیاری ہورہی ہے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ اب تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات کی تیاری کرنی چاہیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات