شہبازشریف کی کاوش سے جیلیں اصلاحی مرکز بن گئیں،عامرنواب خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان کی موثر اصلاحات سے لاہورسمیت پنجاب کی جیلیں اصلاحی مرکز بن گئی ہیں ۔جیل اہلکاروں کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی ویلفیئر کے سلسلہ میں چیئرمین ٹاسک فورس جیل خانہ جات میاں حمزہ شہبازاور ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان نذیرکاتجربہ اورجذبہ قابل قدر ہے ۔

جیل اہلکاروں کامعیارزندگی اوران کامورال بلندکرنے کاکریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کوجاتا ہے ،اب جیل آفیسرزاور اہلکاروں کوڈیلیورکرناہوگا ۔ انہوں نے اسماعیل نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اداروں کی طرح جیلیں بھی بدعنوانی اوربدانتظامی کی متحمل نہیں ہوسکتیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب کو کرپشن فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،صوبائی حکومت کی پالیسی کے ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلمان خان کابدعنوان جیل اہلکاروں کیخلاف آپریشن کلین اپ خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جیل حکام اوراہلکاروں کوجومراعات دی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی لہٰذاء اس قدرمراعات کے باوجود اگرکوئی جیل آفیسریااہلکار کرپشن کرتا ہے تواسے ہرگزمعاف نہیں کیا جاسکتا ۔