Live Updates

پی ٹی آئی ماورائے آئین ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ،عمرڈار

بدھ 29 جولائی 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورسیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر عمرڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندراورباہرحکمرانوں کے ماورائے آئین ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ۔حکمران بارگینگ اوربلیک میلنگ سے پی ٹی آئی کی قیادت کواصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی کاروائی ملتوی حکومت اوراس کی اتحادی پارٹیوں نے اخلاقی دیوالیہ پن کامظاہرہ کیا ،حکمرا نوں نے جوکرناہے وہ کرگزریں۔

اگرپی ٹی آئی کے ارکان ڈی سیٹ ہوتے توپارلیمنٹ ڈی ویلیوہوجاتی۔تاریخ گواہ ہے ماضی میں بھی عدلیہ سے بعض فیصلے کرتے وقت غلطیاں ہوئی ہیں ،ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کافیصلہ بھی جوڈیشل مرڈرقراردیاجاتا ہے جبکہ بعض سیاسی پنڈت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو جمہوریت اورعوامی مینڈیٹ کاجوڈیشل مرڈرقراردرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اندراورباہر سیاسی طورپرپی ٹی آئی کامقابلہ کرناحکمران جماعت کے بس کی بات نہیں ہے۔

میاں نوازشریف کو بخوبی اندازہ تھا پارلیمنٹ سے باہرپی ٹی آئی ان کی حکومت کوزیادہ ٹف ٹائم دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران اوران کے اتحادی آئین کوموم کی ناک نہیں بناسکتے ۔ حکمران باربارپی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرشب خون مارنے سے بازرہیں۔انہوں نے کہا کہ اگراسحق ڈار میں دم ہے توشریف خاندان اورپرویز مشرف کے درمیان ''معاہدہ''بھی پارلیمنٹ میں پیش کریں ۔

1985ء سے آج تک شریف برادران نے مختلف حکمرانوں اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میثاق جمہوریت سمیت مختلف معاہدے کئے مگر انہوں نے آج تک کسی ایک کی بھی پاسداری نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ کیاعدالت عظمیٰ پرحملے کے بعدحکمرانوں نے قوم سے معذرت کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کرکے رات کے اندھیرے میں اپنے باورچیوں سمیت ملک سے فرارہونیوالے آج ہمیں اخلاقیات اورجمہوری اقدار کادرس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوٹاسازی اورعدلیہ پر حملے سمیت تمام سیاسی برائیوں کابانی کوئی اورنہیں بلکہ حکمران خود ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :