Live Updates

پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرناحکومت کاڈیتھ وارنٹ ہے،حامد سرور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرناحکومت کاڈیتھ وارنٹ ہے،ظاہرہے حکمران اس قسم کی حماقت نہیں کرسکتے۔حکمران 12اکتوبر99ء سے2008ء تک اپنے اورپرویز مشرف کے درمیان ہونیوالے سبھی معاہدے بھی پارلیمنٹ میں پیش کریں ۔ دوسروں کے ساتھ کیاہرمعاہدہ توڑنے والے حکمران ہم پرانگلی اٹھارہے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرعوام کے غم وغصہ نے جعلی حکومت کی ساکھ کو راکھ کاڈھیربنادیا ۔ جس کسی نے بھی جعلی حکمرانوں کے گناہوں کی ''پنڈ''اپنے سرپراٹھائی وہ عوام کی نگاہوں سے گرجائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت دینے والے ججوں نے اپنے ضمیر کی آوازپرسچ اگل دیا تھا اس طرح جوڈیشل کمیشن کی سچائی اوراندرونی کہانی بھی ایک دن ضرورمنظرعام پرآئے گی ۔

(جاری ہے)

افسوس عوام سیلاب میں ڈوب ڈوب کرمررہے ہیں مگرحکمرانوں کواپنے اقتدار سے بڑھ کرکچھ بھی عزیز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی قرارداددرحقیقت حکومت کاایک فلاپ سیاسی سٹنٹ ہے کیونکہ اب عوام کو شعبدہ بازیوں سے بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیرپارلیمنٹ ایک قدم نہیں چل سکتی ،اگرحکومت کواپنے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے توشوق سے آزمالے ۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی نے پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرنے کامشورہ دیاہے وہ حکمرانوں کودوست نہیں ہوسکتا ۔حکمران ہمای قیادت اورجماعت پرسیاسی حملے کرتے وقت اپناماضی کیوں بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کامیڈیاٹرائل بندنہ کیا تواس صورت میں ہم وطن عزیزکے باشعورنوجوانوں کوان کے ماضی سے آگاہ کردیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :