یونین کونسل بیزن خیل کے 8پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) یونین کونسل بیزن خیل کے 8پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کیلئے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ یو نین کونسل بیزن خیل سے ڈسٹرکٹ کونسلر اُمیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر اُمیدوارحلیم ذادہ ٹھکیدار او ر آزاد اُمید وار آمیر حمزہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا جب کہ تحصیل کونسلر اُمید وارں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل کونسلر اُمیدوار ملک فاروق خان بیز ن خیل او ر پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کو نسلر اُمیدوار اسرار خان ، آذاد اُمیدوار دلنواز خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

یو نین کونسل بیزن خیل کے 8پولنگ سٹیشنوں میں 1۔مٹکی بیزن خیل 2۔ تھل 3۔ میر قدم خان سکول ڈوگر عمر زائی4۔ پولی ٹیکنیکل کالج ٹاوٴن شپ5۔

(جاری ہے)

آدھمی رسول خان 6۔ جھنڈوخیل 7۔ لنڈی جالندھر 8۔ عمر زائی اول خان شامل ہے ان میں حساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مٹکی بیزن خیل کی پولنگ سٹیشن جو اب گورنمنٹ ہائی سکول بیزن خیل تبدیل کیا گیا ہے انتہائی حساس ترین پولنگ سٹیشن ہے یاد رہے کہ30مئی 2015کے بلدیاتی انتخابات کے دوران 50سے ذائد افراد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مٹکی بیزن خیل پر مسلح ہو کر حملہ کیا پولنگ سٹیشن عملے کو ذرکوب کیا اورووٹوں کی کاپیاں اپنے ساتھ لے گئے ووٹر بکسوں کو تھوڑ دیااور کاسٹوں ووٹوں کو پھاڑ دیا اس وجہ سے ان پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل کونسلر اُمیدوار ملک فاروق خان بیزن خیل کی پوزیشن انتہائی مضبوطہ ہے اور 90%کامیابی ملک فاروق خان بیز ن خیل کی یقینی ہے ۔