پنجاب،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست دائر

سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے وہاں بلدیاتی الیکشن کروانا مکمن نہیں،الکیشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

بدھ 29 جولائی 2015 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کے لیے ملتوی کروانے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست الیکشن کمیشن نے وکیل منیر پراچہ نے دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے وہاں بلدیاتی الیکشن کروانا مکمن نہیں پنجاب نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا ہے لیکن سندھ نے قوائد میں تبدیلی کرنا ہے قوائد میں تبدیلی کیے بغیر نامزدگی فارم کی پرننٹنگ نہیں کی جا سکتی،،جبکہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور سرکاری عمارات جہاں پولنگ کا عمل ہونا ہے وہاں متاثرین کو ٹھہرانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد میں مشکل پیش آ سکتی ہے اس لیے سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی اجازت دے۔