تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں جو قرارداد پیش کرنے والی دو جماعتیں قرارداد واپس لیں؛اعجاز الحق

بدھ 29 جولائی 2015 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جن دو جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے قومی اسمبلی میں جو قرارداد پیش کی ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ اس کو واپس لے لیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

اور تمام فیصلے قومی مفاد میں ہونے چاہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ان جماعتوں کو ا جلاس میں دعوت دی جو پی ٹی آئی نے دھرنوں کے وقت حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ تھیں انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی کو دھرنوں اوراس کے بعد جوڈیشل کمیشن میں شکست ہوئی ہے پھر بھی ان کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات اگر ایک سے دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے پڑیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم بلدیاتی انتخابات لازمی طور پر کرادینے چاہیں ۔