اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا پمز میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن

بدھ 29 جولائی 2015 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا پمز ہسپتال میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمود انور کاسی ان کی مزاج پرسی کیلئے پمز کا دورہ کیا پمز ترجمان کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اچانک اپینڈکس کا درد ہوا اور انہیں ہنگامی حالت میں پمز لایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹرز نے فوراً ان کے اپینڈکس کا آپریشن کرکے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ ان کو شوگر کی شکایت ہونے کے باعث شوکت کا علاج بھی کیا جارہا ہے بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی نے پمز میں ان کی مزاج پریسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔