ملا عمر زندہ اور افغان طالبان کی قیادت کررہے ہیں،ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

افغان حکومت نے پاکستان کو ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا

بدھ 29 جولائی 2015 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) افغان طالبان کے ایک دھڑے کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر اب بھی زندہ ہیں اور افغان طالبان کی قیادت کررہے ہیں۔جبکہ افغان حکومت نے پاکستان کو ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق عالمی میڈیا پر جب خبریں شدت کے ساتھ نشر ہوئیں تو افغان طالبان ملا یعقوب دھڑے کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں وہ زندہ ہیں اور طالبان کی قیادت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیر مولانا ملا عمر چودہ سال سے روح پوشی کی زندگی اس وقت سے گزار رہا تھا جب نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر یلغار کردی۔ امریکہ نے ملا عمر کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :