یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سنٹر میں ہوگی، وزیراعظم پرچم کشائی کریں گے

بدھ 29 جولائی 2015 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی اور وزیراعظم میاں نواز شریف پرچم کشائی کریں گے۔ فائر ورک کی تقریب کیلئے جناح سٹیڈیم یا ایف نائن پارک میں سے کسی ایک جگہ کا انتخاب کیا جائے گا۔