Live Updates

جوڈیشل کمیشن کا فیصلے پر سیاست دانوں کو دست و گریبان ہونے کی ضرورت نہیں،سراج الحق

بادشاہوں کی سیاست کو اب ختم ہونا چاہیے، عام آدمی کے مسائل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کو واپس لینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد سیاست دانوں کو اب دست و گریبان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ قومی مسائل کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بادشاہوں کی سیاست کو اب ختم ہونا چاہیے اور جو عام آدمی کے مسائل ہیں ان کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف قومی اسمبلی میں جو قرار داد پیش کی گئی ہے اس کو واپس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ میں نے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ ملک کے اندر جو معاشی اور توانائی کے بحران ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں آپس میں دست و گریبان ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کیا ہے اب سیاست دانوں کے ایشوز کی بجائے قومی ایشوز پر بات ہونی چاہیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی طرح بااختیار ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات