وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب 17کروڑ95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

بدھ 29 جولائی 2015 19:41

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر25 ارب 17کروڑ95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایراء کیلئے 80 کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 11ارب59 کروڑ30 لاکھ روپے، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے 5 ارب44 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے دو ارب 97 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4 ارب4کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کیلئے 9 ارب36 کروڑ روپے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہا ہے۔