سول سروسز اکیڈمی لاہور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی وکوئٹہ کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،وزیر مملکت پارلیمانی امور کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 29 جولائی 2015 18:57

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سول سروسز اکیڈمی لاہور اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی اور کوئٹہ کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن کے سوال پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ سول سروسز اکیڈمی لاہور میں فاطمہ ہاسٹل میں 30 اضافی کمروں کی تمعیر کے منصوبے کی لاگت 58.946 ملین روپے ہے، پہلا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے، دوسرا منصوبہ اس مالی سال کے آکر تک متوقع ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی اور کوئٹہ میں بھی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔