تنہائی پسند بچوں کے لئے ریسورس سنٹر کو وسعت دی جائے گی،ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے،بیرسٹر عثمان ابراہیم

بدھ 29 جولائی 2015 18:57

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ تنہائی پسند بچوں کے لئے ریسورس سنٹر کو 100 بچوں تک وسعت دی جائے گی، سنٹر کے اساتذہ کو بیرون ملک سے تربیت بھی دلوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال پر وزیر مملکت کیڈ عثمان ابراہیم نے بتایا کہ تنہائی پسند بچوں کے لئے ریسورس سنٹر قائم کیا گیا ہے اس سنٹر میں 24 تنہائی پسند بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس سہولت کو مستقبل میں 100 بچوں تک وسعت دی جائے گی، ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اقدامات کرنے ہیں، مانچسٹر میں تنہائی پسند بچوں کے سنٹر سے اساتذہ کو تربیت دلوائی جائے گی۔