پی آئی اے کو دو تین دہائیوں قبل والی حالت پر بحال کیا جائے گا،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

بدھ 29 جولائی 2015 18:57

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو دو تین دہائیوں قبل والی حالت پر بحال کیا جائے گا، وزیراعظم پی آئی اے کو مشکلات سے نکالنے کے لئے پہلے ہی 16 ارب روپے دے چکے ہیں، پی آئی اے نے چھوٹے روٹس پر چلانے کے لئے اے ٹی آر طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے نفیسہ عنایت اللہ خٹک، رشید گوڈیل، پروین مسعود بھٹی اور دیگر کے سوال کے جواب میں بتایا کہ پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے ڈرائی لیز پر لئے ہیں، کہیں سے خریدے نہیں ہیں، چھوٹے جہاز اس لئے خریدے گئے ہیں تاکہ مختلف روٹس پر چلائے جا سکیں اور مسافروں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے، اے ٹی آر طیاروں میں ”فرسٹ کم فرسٹ سرو“ کی بنیاد پر نشست الاٹ کی جاتی ہے اس میں کوئی کلاس نہیں ہے، اے ٹی آر طیارے 8 سال کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں، پی آئی اے کو دو تین دہائیوں قبل والی حالت پر بحال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :