اسلام ہمیں بھائی چارہ قائم کرنے کا درس دیتا ہے،معراج الدین

ہر شخص کو اسکا حق دہلیز پر ملنے کے خواہاں ہیں ، اسلام بھائی چارہ قائم کرنے کا درس دیتا ہے، غریبوں ،یتیموں ،بیواؤں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے، رہنماء جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 29 جولائی 2015 18:27

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) اسلام ہمیں بھائی چارہ قائم کرنے کا درس دیتا ہے۔جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان کو ایک اسلامی اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔اسلامی نظام پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔جماعت اسلامی اپنے قائد سراج الحق کے قیادت میں پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر معراج الدین اور ضلعی رہنماء ڈاکٹر ذاہد اورکزئی نے ہنگو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہنگو کے امیر ڈاکٹر لطیف گل،پی ٹی آئی ہنگو کے صدر نور آواز خان ایڈوکیٹ سمیت علاقے کے قائدین و عمائدین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلام کے صوبائی نائب امیر معراج الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں ہر شخص کو اپنا حق ان کی گھر کے دہلیز پر ملنے کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام ہمیں بھائی چارہ قائم کرنے کا درس دیتا ہے۔

اس لئے ہمیں غریبوں ،یتیموں ،بیواؤں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئیے۔جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔اسلامی نظام پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے قائد سراج الحق کے قیادت میں متحد ہے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع ہنگو کے رہنماء ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ مذہبی تہواریں ہمیں اکٹھا ہونے کا مو قع دیتے ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی ہنگو مجیب الرحمان،ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :