سیلاب متاثرین کی بلا رنگ ونسل خدمت کرکے انہیں احسا س محرومی سے بچایا جائے ‘ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

بدھ 29 جولائی 2015 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کارکنان پنجاب میں ریلیف کیمپ لگائیں ،متاثرین کی بلا رنگ ونسل خدمت کرکے انہیں احسا س محرومی سے بچایا جائے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے پوری قوم کو ہمدردی ہے اور دعاگو ہیں کہ اﷲ عزوجل انہیں ہمت و حوصلہ دے اورمصائب وآلام کا مقابلہ کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں ۔پاک فوج کی خدمات ملک وقوم کے لئے قابل ستائش ہے۔فوج کا مثبت رول پوری دنیا کی افواج کیلئے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے افواج پاکستان کی کاوشیں بلارنگ نسل جاری ہیں پوری قوم سیلاب متاثرین کی بحالی اور مصیبت کی گھڑی سے نکلنے کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :