صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم کی صدارت میں اجلاس
پنجاب بھر میں سرکاری پانی استعمال کرنے والے ہر صارف کو میٹر لگایا جائے ‘ملک تنویر اسلم اعوان میٹر لگانے سے سرکاری ریونیو میں اضافہ ، پانی کے ضیاع کو روکنا اور کم پانی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں رعایت دی جائیگی
بدھ 29 جولائی 2015 18:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ، تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان کی صدارت میں اعلی افسران کے ساتھ منعقد ہ اجلاس میں سرکاری پانی کے ضیاع کو روکنے، ریونیو میں اضافے ، لیکج کے خاتمے، پانی کے پریشر میں اضافے اور کم پانی استعمال کرنے والوں کو بل میں رعایت دینے اور زیادہ سے زیادہ میٹر نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا -صوبائی وزیر نے کہا کہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل ایریا اور کمرشل جگہوں پر پانی کے میٹر ضرور لگائے جائیں- صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت لاہور میں پانی کے 6 لاکھ 12 ہزار 8 سو میٹر نصب ہیں- تنویر اسلم اعوان نے اس تعداد کو بڑھا کر کم از کم 10 لاکھ ، فیصل آباد میں نصب ایک لاکھ 29 ہزار میٹروں کی تعداد بڑھا کر 2 لاکھ ، راولپنڈی میں ایک لاکھ 5 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ ، ملتان میں 63 ہزار 6 سوکی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ ، گوجرانوالہ میں 27 ہزار 7 سو میٹروں کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا- اجلا س میں صوبائی وزیر کے علاوہ ایم پی اے ماجد ظہور ، ایم پی اے محمد نواز چوہان ، وائس چیئرمین واسا میاں عرفان ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ، خالد بشیر بٹ ، ڈائریکٹر واسا نسیم خالد ، ڈائریکٹر انڈسٹریز انور ظہور قاضی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زیادہ سے زیادہ پانی کے میٹر لگانے اور تجاویز کے لئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پندرہ روز کے اندر اپنی تجاویز اور تخمینہ کے ساتھ اپنی رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کرے گی -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.