سیلاب متاثرین کی عزت نفس کو کبھی مجروح نہ ہونے دیا جائے گا ‘وزیر ِکوآپریٹو پنجاب

سیلاب میں گھرے لوگوں کے گھروں کی حفاظت کے لئے فوری طور پر پولیس کی موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انتظامیہ ریلیف کیمپوں، سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو ہرقسم کی اشیاء خوردونوش و ضروریہ باقاعدگی سے فراہم کریں‘ملک اقبال چنڑ

بدھ 29 جولائی 2015 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) سیلاب متاثرین کی عزت نفس کو کبھی مجروح ہونے نہیں دیا جائے گا، انتظامیہ نے فوری طور پر سیلاب میں گھرے لوگوں کے گھروں کی حفاظت کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جہاں سیکورٹی اہلکاران کشتیوں کے ذریعے ان کے گھرو ں کی حفاظت کر رہے ہیں ۔اس امر کا اظہار صوبائی کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مظفر گڑھ تحصیل علی پور کے حان گڑھ ڈومہ میں قائم ریلیف سنٹر کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملک اقبال چنڑ نے کہا کہ انتظامیہ نے تمام ریلیف کیمپوں میں اشیاء خورد و نوش و ضروریہ، ادویات ، ویکسین اور دیگر سامان کثیر تعداد میں موجود ہے جسے بوقت ضرورت استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین جو ریلیف کیمپوں میں قیام پذیر ہیں ہمارے مہمان ہیں جنہیں ان کی ضرورت کا ہر سامان و کھاناباقاعدگی سے مہیا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کی مقدار میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔آخر میں صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے کشتی میں بیٹھ کر سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو ان کے گھروں میں فوڈ ہیمپرز پہنچائے ۔