انتظامیہ فوری طور پر ان آبادیوں کو محفوط جگہ پر منتقل کرے‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی خان کی تین تحصیلوں کو پہاڑی نالے میں پانی کے شدید بہاؤ بارے خبردار کر دیا ہے‘ جواد اکرم

بدھ 29 جولائی 2015 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالوں میں آئندہ چار روز تک کسی بھی ممکنہ بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے کا خدشہ ہے ،اس سلسلے میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پہاڑی نالوں میں پانی کے بہاؤ 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے - انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی صورت حال کے لئے انتظامات مکمل رکھے - انہوں نے ڈی جی خان کی تین تحصیلوں کی آبادیاں جو متاثر ہو سکتی ہیں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل کوٹ چٹھہ کی آبادیاں بیٹ بیت والا ، بیٹ چین والا ، پتی چھجو ، بستی رندان ، بھنڈی سلیمان ، جھکڑامام شاہ ، شیرو ، تحصیل تونسہ شریف کی آبادیاں بستی نصیر ، بستی کلاچی ، منور جھنگی اور تحصیل ڈی جی خان کی آبادیاں بستی کھر ، بستی چانڈیہ ، بستی اصغر عباس، بستی سکھانی ، بستی پٹھان علی ، بستی کھادڑ ، بستی میتلا ، بستی کورائی اور بستی موگا شامل ہیں کی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے - انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں سیلاب متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو اشیائے خوردونوش و ضروریہ ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :