حکومت نے 2011میں بارشوں سے ہونے والی تباہی سے کوئی سبق نہ سیکھا،حلیم عادل شیخ

سکھر ،گھوٹکی ،لاڑکانہ ،پنوں عاقل میں سیلابی صورتحال نے غریب عوام کو اپنے گھروں سے بے گھر کردیاہے،صدر مسلم لیگ(ق)سندھ

بدھ 29 جولائی 2015 18:18

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومت اگر 2011میں بارشوں سے ہونے والی تباہی سے کچھ سبق سیکھ لیتے تو آج سندھ میں اس قدر بڑی تباہی نہ دیکھنے کو ملتی سکھر ،گھوٹکی ،لاڑکانہ ،پنوں عاقل میں سیلابی صورتحال نے غریب عوام کو اپنے گھروں سے بے گھر کردیاہے2011 کے بعد بھی سندھ میں قدرتی آفات نے اپنا ڈیرہ ڈالے رکھامگر حکومت نے تہہ کررکھا ہے کہ وہ کچھ بھی ہوجائے عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کریگی ۔

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہیں۔انہوں نے بھارتی ہٹ دھرمی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ مودی کے حکومت میں آنے کے بعد سینکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی۔بھارت نے اپنے جارحانہ عزائم کا کھل کر اظہار کیا،گزشتہ دنوں بھارت میں گورداس پور میں ہونے والا حملہ بھارت کی اپنی ہی چال تھی بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان پرڈالتا رہتا ہے , ان واقعات میں موجودہ حکومت کے کالے کرتوت بھی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی سالمیت کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں ہے،حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ بھارت کبھی پاکستان کاخیر خواہ نہیں ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

عوام دیکھ لیں حکومت میں بیٹھے وہ لوگ جو اس قدر دشمنی کے باجود بھارت کی گود میں بیٹھنے کے لیے مرے جارہے ہیں ان کو اس ملک سے نکال کر باہر کریں ہم کسی بھی ایسے حکمران کے ساتھ نہیں چل سکتے جو ہزاروں انسانوں کے جانوں سے کھیلنے والے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی خواہش رکھتا ہو۔انہوں نے بھارت کی جانب سے د ریائے ستلج میں چھوڑے جانے والی سیلابی ریلے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے ملک کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس میں حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور متعلقہ اداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں ،انہوں نے مزید کہ پاک فوج جہاں سرحدوں پر موجود رہ کرملکی دفاع میں مصروف ہے وہاں سیلاب زدگان کی مدد میں بھی پیش پیش ہے ایسی بہادر فوج کے ہوتے ہوئے ہمیں بھارت سمیت کسی بھی شاطر دشمن سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :