پنجاب بھر میں603ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق،727زخمی

بدھ 29 جولائی 2015 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 603ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق اور 727شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ206افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران09افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں275ڈرائیورز ،21کم عمرڈرائیور،343مسافراور109پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ140ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت149متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد55حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں43حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل727متاثر ہونے والوں میں سے581مرد اور146خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں76افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور474فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور177زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر495موٹر سائیکلز73آٹو رکشے71موٹر کاریں41مسافربس28ٹرک، اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :