اسلام آباد : حکومت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان پر قیامت ڈھا دی، متعدد این جی اوز کے لائسنس بھی منسوخ کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 18:18

اسلام آباد : حکومت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان پر قیامت ڈھا دی، متعدد ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) : سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 100این جی اوز سمیت میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ای سی پی نے گالف کلب اور کراچی پریس کلب،میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن سمیت 100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک میں مبینہ طور پر ملکی سلامتی کے خلاف کام کر رہی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیاہے اور ملک میں کسی بھی صورت غیر لائسنس شدہ این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جس کے تحت ایس ای سی پی نے 100سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :