ملتان روڈ کے سیوریج سے لئے گئے نمونوں سے پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ آ گئی

محکمہ صحت کا ہائی رسک قرار دی گئی 74یونین کونسلوں میں 3اگست سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 18:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ملتان روڈ کے سیوریج سے لئے گئے نمونوں سے پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ آ گئی ،محکمہ صحت نے ہائی رسک قرار دی گئی 74یونین کونسلوں میں 3اگست سے تین روز پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ دنوں ملتا ن روڈ کے علاقوں سے سیوریج سے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جسکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے بعدمحکمہ صحت نے صوبائی دارالحکومت میں ہائی رسک قرار دی گئی 74یونین کونسلوں میں 3اگست سے تین روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔یاد رہے کہ رواں سال لاہور کے تین مقامات جبکہ راولپنڈی اور ملتان کے ایک ،ایک مقام سے لئے گئے سیوریج کے نمونو ں سے پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ آ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :