ملک میں بجلی کے پیدواری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں کمی آئیگی،عابدشیر علی

( ن) لیگ حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی ہے،بجلی چوروں کیخلاف مہم تیز کی جائے ،وزیرمملکت پانی و بجلی

بدھ 29 جولائی 2015 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے پیدواری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں کمی آئے گی ن لیگ کی حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے عوام سیپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا ہدایت دی ہے کہ وہ بجلی کی چوری اور نادہندگان صارفین کے خلاف مہم تیز کریں اور بجلی چوری میں ملوث صارفین اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے سیپکو میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت انکے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر و سیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن امام الدین کھوسو , ترجمان خورشید احمد میرانی , رکن سیپکو بورڈ آغا امتیاز کی قیادت میں سیپکو ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے لیگی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ لائن مین , میٹر ریڈر لائن سپریٹنڈنٹ ودیگر اسٹاف سے کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے ایک ماہ کے بعد دوبارہ سکھر کا دورہ کرونگا اس موقع پر وفد نے ضلع سکھر میں پارٹی مسائل اور سیپکو کی کارکردگی اور صارفین کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر عابد شیر علی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دورہ سکھر پر پارٹی دفتر کا دورہ کرکے کارکنوں کے مسائل سنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :