صدیق الفاورق کے حکم پر ہندؤں کے مذہبی مقام سمادھی گنگا رام کومکمل طور پر بحال کر دیا گیا

2005کے بعد راوی روڈ پر واقع سمادھی گنگا رام میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا تھا

بدھ 29 جولائی 2015 18:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق کے حکم پر ہندؤں کے مذہبی مقام سمادھی گنگا رام کومکمل طور پر بحال کر دیا گیا ،2005کے بعد راوی روڈ پر واقع سمادھی گنگا رام میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

چیئر مین بورڈکی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس نے سمادھی کا معائنہ کیااور اسکے بعد ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کروائی اورغیر ضروری پودوں کی کٹائی ومکمل طور پر صفائی کروانے کے بعدسمادھی کی دیکھ بھال کے لیے سیکورٹی عملہ کو الرٹ کیا گیا ہے ،سید فراز عباس نے بتایا کہ چیئر مین کے حکم کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام تر مندروں کی دیکھ بھال و تنزئین و آرائش اور حفاظتی اقدامات کے لیے کام جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ2005 سے سمادھی گنگا رام میں حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش تھے جبکہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی ، اب چیئر مین صدیق الفاروق کے ہدایت پر سمادھی کو پھر مکمل طور پر سے بحال کر دیا گیا ہے۔