پہلی ڈی جی امان اﷲ خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع

بدھ 29 جولائی 2015 17:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پہلی ڈی جی امان اﷲ خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ‘واپڈا چیف ایگزیکٹو فاٹا ذکاء اﷲ گنڈاپور مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘کوچ انعام اﷲ خان ‘گلوب کے نعمان لودھی ‘ڈائریکٹر پی ایس بی پشاور کوچنگ سینٹر محب اﷲ خان‘کوچ رومان گل اور دیگر شخصیات موجودتھیں‘مہمان خصوصی واپڈا چیف ایگزیکٹو فاٹا ذکاء اﷲ گنڈاپور اور دیگر شخصیات کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ‘اس موقع پر سیکرٹری عمرایاز خلیل نے بتایا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی ڈی جی امان اﷲ خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 3 اگست تک جاری رہے گی‘ چیمپئن شپ چار مختلف کیٹگریز جن میں انڈر12 ، انڈر14 ، انڈر16 اور انڈر18 کھلاڑیوں کے مابین کھیلی جا رہی ہے اس سلسلے میں پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی صوبائی ایسوسی ایشن کو سپورٹ کررہی ہے؂عامر اسرارکے پی نے اسلام آباد کے محمد طلحہ کو چھ دو چھ دو ، حمزا رونما ن کے پی نے محمد حذیفہ اسلام آباد کو چھ دو چھ سے ہرایا، ارسلان خان کے پی بیٹ سوار خان چھ تھری چھ تھری ، حسین کے پی بیٹ علی کو شکست دی ، کاشان عمر نے احمد کو چھ دو چھ دو ، انڈر16 میں حمزا نعیم ، حمزا معراج کو چھ تھری اور چھ چار سے شکست دی ، انڈر 18 میں شہریار خان خیبرپختونخوا نے اسد اﷲ کو کے پی کو چھ دو کو چھ تھری سے ہرایا ، احسن ولید کے پی بیٹ ابراہیم اسلام آباد کو چھ دو چھ چار سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :