سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کے لیے پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 17:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) : پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کر دیا. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے تحت سکھر کے مختلف علاقوں میں سے 372 افراد کو ریسکیو کیا گیا.

(جاری ہے)

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کے پاس جان بچانے والی ادویات بھی موجود ہیں . علاوہ ازیں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے سجاول میں ریلیف آپریشن ہیڈ کوارٹر بھی قائم کر دیا ہے. ترجمان نے بتایا کہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کی ڈیزاسٹر میجیمنٹ اتھارٹی سے رابطے میں ہیں.

متعلقہ عنوان :