Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 17:45

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) : تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف نے 4 رکنی کمٹی تشکیل دے دی. کمیٹی میں عرفان صدیقی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمیٹی ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے پر قائل کرے گی. وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو تحاریک واپس لینے کا مشورہ دیا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات