کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف سے شکوہ کر ڈالا۔

وزیر اعظم کو سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہئیے تھا، وزیر اعلی‌سندھ قائم علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 17:42

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ نے شنک بند کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کرنا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت اور سیلاب متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی گئی . قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شنک بند کو پاک فوج نے مضبوط کر دیا جس پر پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی بندوں کو بھی مضبوط کر لیا گیا ہے.