Live Updates

پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بند کرے‘پرویز رشید

بدھ 29 جولائی 2015 17:31

پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بند کرے‘پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی2015ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معافی کے باوجودسبق نہیں سیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مہم کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم بند کرے۔وفاقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی شرمناک جیسے الفاظ پر معافی مانگ چکی ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آئے تو عدلیہ اچھی اگرمخالف فیصلہ آ جائے تو عدلیہ بری ہو جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات