کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 52 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بدھ 29 جولائی 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں52 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی گئی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا اور کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 52 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ٹیرف میں کمی کی منظوری مارچ 2015 ء کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی اور اس کا اطلاق یکم اگست کے بلوں پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :