پی آئی اے نے حج آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا

حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہو گا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا

بدھ 29 جولائی 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 55 ہزار عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہو گا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن کیلئے پاکستان کے 7 بڑے شہروں سے حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور 55,000 سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :