Live Updates

عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر کے سسٹم کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، عابد حسین صدیقی

بدھ 29 جولائی 2015 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر کے سسٹم کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ہونیوالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے الیکشن کمیشن اپنا قبلہ درست کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کسی بھی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اندرونی خطرات کے علاوہ بھارت بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے تحریک انصاف نے جس طرح الیکشن 2013کے نتائج کو خوش دلی سے قبول کئے مگر چند ماہ بعد دھاندلی کا غوغا اٹھا کر سیاسی کشیدگی کو مہمیز دی اور ایک موقع پر جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی اسی طرح اب بھی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر دہرا معیار اختیار کر کے تحریک انصاف ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر دہرا رویہ اور عمران خان کا نواز شریف سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بھی سیاست میں کشیدگی اور انتشار سے گریز کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :