جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قطعی تسلیم نہیں کرتے، ناانصافی کیخلاف آواز ضروربلند رکھیں گے، پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک

بدھ 29 جولائی 2015 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قطعی تسلیم نہیں کرتے،ہم کرپٹ حکومت کو نقصان پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں تاہم ناانصافی کیخلاف آواز ضروربلند رکھیں گے،انصاف کے اعلیٰ ترین مسند پربیٹھ کرناانصافی کرنیوالوں کو اب اﷲ تعالیٰ ہی پوچھے گا،آج یہاں ایک بیا ن میں انہوں نے کہاعمران خان کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم کرنا اسکی مجبوری تھی ہم تمام مجبوریو ں اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسائل اور مشکلات کی چکی میں پسنے والی قوم کی صحیح ترجمانی کررہے ہیں اورظلم اور ناانصافی کیخلاف کلمہ حق سے گریز نہیں کرینگے، انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پررائے زنی توہین عدالت نہیں ملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں جو بھی غلط کرتا ہے اس پر تنقید ہونی چاہئیے،نظریہ ضرورت کو ایک بار پھر زندہ کرنیوالوں نے قوم کے اعتماد کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے،اگر2013کے عام انتخابات شفاف تھے تو پھر ملک میں کبھی بھی دھاندلی نہیں ہوئی،قوم سے مذاق اب بند ہوجانا چاہیئے،جوڈیشل کمیشن سے کلین چٹ ملنے پر شریفوں کے چہرے کی نقلی خوشی انکے چہروں سے عیاں ہے، مسلم لیگ(ن) کے سرکاری طبلہ نواز اپنی فنکارانہ صلاحیتو ں سے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :