جون میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ‘ کپڑوں کی برآمدات ساڑھے 27فیصد ،ریڈی میڈگامنٹس 12فیصد ،دھاگے کی برآمدات 32فیصد کم رہی، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

بدھ 29 جولائی 2015 17:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے سے صرف جون میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔آ ل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے مطابق ملکی برآمدات میں 50فیصد سے زائدحصہ رکھنے والاٹیکسٹائل کا شعبہ حکومتی توجہ سے محروم ہے۔گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات مجموعی طورپر16فیصد جبکہ صرف جون میں 2.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

کپڑوں کی برآمدات ساڑھے 27فیصد ،ریڈی میڈگامنٹس 12فیصد جبکہ دھاگے کی برآمدات 32فیصد کم رہی ۔اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت کو بارہا ٹیکسٹائل برآمدات کی بحالی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن میں برآمدات کو زیرو ریٹڈ قراردینے، طویل المدتی فنانس اسکیمیں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے بجلی کے خصوصی نرخ متعین کرنا بھی شامل ہے، تاہم حکومت کی عدم توجہ کے باعث اس شعبے سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :