وارڈن نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30لاکھ مالیت کے گمشدہ سیونگ سرٹیفکیٹس مالک تک پہنچادیئے

بدھ 29 جولائی 2015 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے فیروزپور روڈ اچھرہ سے ملنے والے 30لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس ،چیک بکس،اور دیگر کاغذات اصل مالک کے حوالے کرنے پر پٹرولنگ آفیسر امانت کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں ،ٹریفک کی روانی اور عوام کی مدد انکی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر اچھرہ کا پٹرولنگ آفیسر امانت فیروز پور روڈ اچھرہ کے قریب پٹرولنگ کررہا تھا ،اسی دوران اسے ایک گمشدہ بیگ ملا جس کی پڑتال کرنے پر پتا چلا کہ اس میں 30لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس ،چیک بکس اور دیگر ضروری کاغذات ہیں ۔ٹریفک وارڈن امانت نے انچارج سیکٹر اور ڈی ایس پی عبدالغنی سمیت افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے کاغذات کی مدد سے متعلقہ بنک سے رابطہ کیا جس نے تصدیق کی کہ سیونگ سرٹیفکیٹس اور کاغذات ڈیفنس کی رہائشی روشن آراء کی ملکیت ہیں ٹریفک وارڈن امانت نے روشن آراء کو بنک آنے پر قیمتی بیگ اسکے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ا ونے فرض شناسی ،ایمانداری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وا رڈن امانت کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری کی ایسی مثالیں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔