Live Updates

بیرسٹر سلطان چودھری نے کشمیر پی ٹی آئی کی منشور کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 29 جولائی 2015 17:11

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کشمیر پی ٹی آئی کی منشور کمیٹی تشکیل دیدی ہے کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق منشور کمیٹی کے چئیرمین ذوالفقار عباسی، جبکہ ممبران میں سید محمود گردیزی،سردارنیر ایوب،زاہد عباسی، سردار بابر، مظہر کاظمی،سردار نسیم،خواجہ بشیر، اظہر الاسلام، راجہ منصور، خرم پاشاشامل ہیں چئیرمین منشور کمیٹی ذوالفقار عباسی نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے انکی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور آئندہ آنے والے منشور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح آزاد کشمیر سے کرپشن کا خاتمہ ہے اور آزاد کشمیر کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا، بنیادی صحت، تعلیم اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی شامل ہیں۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ و ہ عنقریب منشور کمیٹی کا اجلاس بلا کر تجاویز مرتب کی جائیں گی اور دو ماہ میں منشور مکمل کر لیا جائے گا اور عمران خان کے ویژن کی روشنی میں پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :