مادرِملت فاطمہ جناح ؒکا یومِ پیدائش (کل )عقیدت و احترام سے منایاجائیگا

بدھ 29 جولائی 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒکا 122واں یومِ پیدائش ( جمعرات )انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہونیوالی محترمہ فاطمہ جناحؒ بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بہن تھیں اور اس کے علاوہ ان کا پاکستانی سیاست میں اہم کردارتھا۔

(جاری ہے)

1947ء سے پہلے ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ تھا اور اس کے بعد وہ پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں سرگرم رہیں ۔

انہوں نے 19سال قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ ملکی سیاست میں اہم کردارادا کیا ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی وفات کے بعد و ہ تقریباً 19سال بقید حیات رہیں اور اس دوسرے دور میں ان کی شخصیت کچھ اسطرح ابھری اور ان کے افکار و کردار کچھ اس طرح ابھرکر سامنے آئے کہ انہیں بجا طور پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جمہوری بے باگ اور شفاف سیاسی اقدام کو زندہ رکھنے کا کریڈیٹ دیا جاتاہے۔