بلوچستان کے نوجوان مواقعوں کے فقدان کے با عث ذہنی الجھنوں کا شکار ہیں ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

محض نعروں سے بلوچستان کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی، پرامن ،مستحکم بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقریب سے خطاب

بدھ 29 جولائی 2015 17:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) و زیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہناہے کہ بلوچستان کے نوجوان مواقعوں کے فقدان کے با عث ذہنی الجھنوں کا شکار ہیں محض نعروں سے بلوچستان کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی پرامن اور مستحکم بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی دسویں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت تربیتی اداروں کواستحکام فراہم کرنا چاہتی ہے مگر ماضی میں ان تربیتی اداروں کے نام پر صرف عمارتیں قائم کی گئی لوگ آج بھی گھر بیٹھے تنخوایں وصول کر رہے ہیں ان کا کہناتھا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے مستقبل کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت تربیتی اداروں کے استحکام کی توسط سے نوجوانوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گئی انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان کی تربیت میں پاک فوج کا جو کردار ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔