لشکری جھنگوی کے سابق امیر ملک محمد اسحاق کو مبینہ طور پر سری لنکا کی ٹیم پر ہونیوالے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا ہے‘رپورٹ
ملک اسحاق ابتدا ء میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رکن تھے ،مبینہ متشدد پالیسی کی بنیاد پر سپاہ صحابہ سے اختلاف کے بعد لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی شیعہ و دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے درجنوں مقدمات ملک اسحاق پر قائم کئے گئے تھے ،تقریباً 15سال جیل میں رہے
بدھ 29 جولائی 2015 17:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کالعدم شدت پسند تنظیم لشکری جھنگوی کے سابق امیر ملک محمد اسحاق کو مبینہ طور پر سری لنکا کی ٹیم پر ہونیوالے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ کے قریب اپنے درجن بھر ساتھیوں سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے کالعدم شدت پسند تنظیم لشکری جھنگوی کے سابق امیر ملک محمد اسحاق ابتدا ء میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رکن تھے لیکن اپنی مبینہ متشدد پالیسی کی بنیاد پر سپاہ صحابہ سے اختلاف کے بعد ایک نئی تنظیم لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی ۔
ملک اسحاق پر شیعہ اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے درجنوں مقدمات قائم کیے گئے تھے اور وہ تقریباً 15سال جیل میں رہے ۔اس کے علاوہ ملک محمد اسحاق کو مبینہ طور پر سری لنکا کی ٹیم پر ہونیوالے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا ہے۔2009ء میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں 9کھلاڑی زخمی ہوئے تھے جبکہ اس میں 8پاکستانی شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان 2011ء کرکٹ ورلڈ کپ سے محروم ہو گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.