ہنگو میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،شر پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2015 16:43

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)ہنگو میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،شر پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ،متعدد مشتبہ افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سرکاری زرائع نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ بلیامینہ میں گزشتہ روز سے سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے شر پسندوں کے کئی ٹھکانے مسمار کر کے جلا دئیے جبکہ متعد د مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران گزشتہ دو دنوں سے علاقے میں کرفیوں کا سماء رہا۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق ان علاقوں میں سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور ان علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔