جاوید ہاشمی کی دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوششیں جاری

بدھ 29 جولائی 2015 16:30

جاوید ہاشمی کی دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوششیں جاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی کی دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی سے انتہائی قربت رکھنے والے ایک وفاقی وزیر اور (ن) لیگ کے بعض رہنما جاوید ہاشمی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے خواہاں ہیں اوروہ اس سلسلہ میں اپنی کاوشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم جاوید ہاشمی کی طرف سے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جب جاوید ہاشمی سے ان کے موبائل پر رابطے کی کوشش کی گئی تو ا ن سے موقف معلوم نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :