جھڈو کا برساتی پانی نکلوانا انتظامیہ کے لئے مسئلہ بن گیا ، جھڈو تعلقہ کونسل اور اسسٹنٹ کمشنر آفس مکمل طور پر پانی سے بھر گیا

بدھ 29 جولائی 2015 16:26

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جھڈو کا برساتی پانی نکلوانا انتظامیہ کے لئے مسئلہ بن گیا ، جھڈو تعلقہ کونسل اور اسسٹنٹ کمشنر آفس مکمل طور پر پانی سے بھر گیا ، اسسٹنٹ کمشنر پانی بھر جانے کے باعث آفس میں بیٹھنے کے بجائے دکانوں اور پولیس سینٹر پر بیٹھے نظر آئے جبکہ ٹاؤن آفیسر شہر چھوڑ کر غائب ہوگئے، جھڈو کی مختلف کالونیوں میں دو سے تین فٹ پانی جمع ہے جن میں صغیر کالونی ، کچھی کالونی ، عیدل پاڑہ ، جروار محلہ ، بھٹی پاڑی ، غلام حسین کالونی ، ہاشم کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ،جھڈو ریلوے گراؤنڈ میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد بے روز گار ہوچکے ہیں ، تعلقہ انتظامیہ صرف اپنے آفس کا پانی نکلوانے میں مصروف ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں پانی جوں کا توں جمع ہے ، جھڈو کے شہریوں نے کمشنر میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ جھڈو افسران کی نااہلی اور غفلت کا سخت نوٹس لے اور تعلقہ کونسل کی غائب کی گئی روٹر مشینیں و انجن دوبارہ حاضر کی جائیں تاکہ شہر سے برساتی پانی جلد سے جلد نکالا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :