یرقان سکینڈل، سندھ ہائیکورٹ نے توہین آمیز ریمارکس ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ مسترد کر دی
بدھ 29 جولائی 2015 16:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد شفیع صدیقی نے یرقان کی ادویہ کی غیر قانونی خریداری کے مقدمہ میں عدالت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انھیں تین دن کے اندر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے یرقان کی دوا کی خریداری میں بے قائدگیوں کی سماعت کے دوران عدالت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پرپندرہ جولائی کو ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبد الفتح ملک کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیاتھا۔
انھیں قابل اعتراض بیان حلفی لکھنے والے شخص کو بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے گزشتہ روز عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں پروگرام منیجر عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ مکیش کمار کو مورد الزام ٹہرایا گیا مگر عدالت نے انکا استدلال مسترد کر دیا۔(جاری ہے)
جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ ان دونوں افراد کے سابقہ بیانات کے مطابق انھوں نے بیان حلفی نہیں لکھا اسلئے تین دن کے اندربیان لکھنے والے کا پتہ لگا کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ ایک مقامی ادویہ ساز ادارے گیٹز فارماکی جانب سے محکمہ صحت سندھ اور دو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف یرقان کی ادویہ کی خریداری میں کرپشن کے مقدمہ کی سماعت کے دوران پروگرام کے منیجرعبد الخالق شیخ نے عدالت کی جانب سے یرقان کی ادویہ کی خریداری پر پابندی سے مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل مکیش کمار نے عدالت سے قابل اعتراض ریمارکس پر معافی مانگی جس پر جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ جب آپ نے بیان حلفی تحریر نہیں کیا تو معافی کیوں مانگ رہے ہیں۔تاہم انھوں نے معافی مشروط طور پر قبول کرتے ہوئے اسے ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم جاری کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا قابل اعتراض بیان حلفی کوئی وکیل تحریر نہیں کر سکتا اور ایڈوکیٹ جنرل کو تین دن کے اندر تحقیقات کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا تھا جسے موجودہ سماعت کے دوران مسترد کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.