ملک میں تیل مصنوعات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پی ایس او کو مالی مشکلات کا سامنا

بدھ 29 جولائی 2015 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پی ایس او حکام کے مطابق کو رقم کی قلت کے باعث ایک بار مشکلات کا سامنا ہے۔ صرف پاور سیکٹر تیل مسنوعات فراہم کرنے والی کمپنی کا 200 ارب روپے کا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے وصولیاں نہ ہو سکیں تو کمپنی درآمدی تیل مصنوعات کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہو جائے گی۔ عالمی سپلائرز کو کمپنی کی جانب سے 50 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضے اسی وقت ختم ہو سکتے ہیں جب حکومت سستی بجلی بنانے اقدامات کرنے کے ساتھ اس شعبے میں چوری اور بلوں کی عدم ادائیگیوں کا بھی خاتمہ کرے۔