ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

بدھ 29 جولائی 2015 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) واہگہ ،چمن اور طورخم سرحدوں کی بہتری اور سیکیورٹی انتظامات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک چھبیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی درخواست پر واہگہ، چمن اور طورخم سرحدوں کی بہتری کیلئے پراجیکٹ فنانس کرے گا،تینوں سرحدوں پر بنیادی ضرورتوں اور سیکیورٹی کے فقدان کے باعث تجارتی عمل میں مشکلات درپیش ہیں ،واہگہ بارڈر کیلئے نو کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر ،چمن کیلئے آٹھ کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر جبکہ طورخم بارڈر کیلئے آٹھ کروڑ ڈالر درکار ہیں، پراجیکٹ پر عمل درآمد سے تجارت میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو چھبیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :