Live Updates

تمام سیاسی جماعتوں نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کوتسلیم کیا، شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انکوائری کمیشن کی سفارشات کو سراہا، وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف) سے پی ٹی آئی کے خلاف تحاریک واپس لینے کیلئے کہا، انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ، دونوں جماعتوں کی تحاریک واپس لینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہرجماعت پارلیمنٹ میں اپنا حق نمائندگی ادا کرے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد اس بار باب کو بند کر دینا چاہتے ہیں، باہمی اتحاد سے چیلنجز کا سامنا کرنا وقت کا تقاضا ہے،سیاسی قوتوں کو اپنی توجہ مسائل سے نمٹنے اور ملکی ترقی پر مرکوز کرنا ہو گی، متحدہ اور جے یو آئی (ف) سے رابطوں کی ذمہ داری اسحاق ڈار ، سعد رفیق، عرفان صدیقی سمیت مجھے سونپی گئی ، دونوں جماعتوں سے رابطے میں رہ کر جلد مسائل کا حل نکالیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی پریس کانفرنس

بدھ 29 جولائی 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کوتسلیم کیا اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انکوائری کمیشن کی سفارشات کو سراہا، وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف) سے پی ٹی آئی کے خلاف تحاریک واپس لینے کیلئے کہا، جس پر انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، دونوں جماعتوں کی تحاریک واپس لینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہرجماعت پارلیمنٹ میں اپنا حق نمائندگی ادا کرے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد اس بار باب کو بند کر دینا چاہتے ہیں، باہمی اتحاد سے چیلنجز کا سامنا کرنا وقت کا تقاضا ہے،سیاسی قوتوں کو اپنی توجہ مسائل سے نمٹنے اور ملکی ترقی پر مرکوز کرنا ہو گی، متحدہ اور جے یو آئی (ف) سے رابطوں کی ذمہ داری وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلوے سعد رفیق، معاون خصوصی عرفان صدیقی اورمجھے سونپی گئی ہے، دونوں جماعتوں سے رابطے میں رہ کر جلد مسائل کا حل نکالیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دھرنا سیاست کے مقابلے میں پارلیمنٹ کی سیاست کا ساتھ دیا، اس پر وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا، سیاسی جماعتوں نے آئین کی بالادستی کو اور پارلیمان کے پارلیمان کے استحکام کیلئے غیر جمہوری رویوں کے مقابلے میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرنے اور انتخابات کے بارے میں منصفانہ اور شفاف انعقاد پر جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ پر اطمینان کااظہار کیا ہے، اس کے علاوہ پارلیمانی اجلاس میں پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ سے غیر حاضری اور استعفوں کے معاملے پر بھی بات ہوئی،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات